مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان بھر میں آج یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ بڑی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہےاس موقع پر عزادار جلوس اور مجالس عزا بھر پور شرکت کررہے ہیں معاویہ اور یزيد کے حامیوں کی جانب سے دہشت گردی اور بم دھماکوں کے خطروں کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں پنجاب کے کئی شہروں میں موبائل سروس بند کردی گئی ہے۔یوم شہادت حضرت علی (ع) کے موقع پر پاکستان کے مختلف شہروں میں جلوس عزا نکالے جارہے ہیں، لاہور میں موچی گیٹ اور ملتان میں چاہ بوہڑ والا سے یومِ علی (ع) کے جلوس کا آغاز ہوگیا ہے، کراچی میں جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو گا۔ اس موقع پر سیکورٹی سخت انتظامات کیے گئے جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے ملک کے کئی شہروں میں موبائل فون سروس بندہے۔لاہور میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے یومِ شہادت کے موقع پر مبارک حویلی سے مرکزی جلوس برآمد ہوا، یہ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا شام کے وقت کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔حضرت علی علیہ السلام کے یومِ شہادت کے موقع پرموچی گیٹ اندرون لاہورمبارک حویلی میں مجلس منعقدکی گئی، مجلس کے بعد10بجے صبح مرکزی جلوس برآمد ہو ا،جو اپنے مقررہ راستوں پر رواں دواں ہے۔ جلوس کے راستے میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی جلوس کے راستوں پر کلوز سرکٹ کیمرے اور سرچ لائٹیں لگائی گئی ہیں۔ملتان میں چاہ بوہڑ والا کے علاقے میں امام بارگاہ کاشانہ حیدریہ سے برآمد ہونے والا یوم علی کا مرکزی جلوس اس وقت اپنے مقررہ راستوں پر رواں دواں ہے۔کراچی میں یوم حضرت علی (ع) کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا جو اپنے مقررہ راستوں ایم اے جناح روڈ ، تبت سینٹر ، جامعہ کلاتھ سے ہوتا ہوا کھارادر میں حسینیہ ایراینان پر اختتام پزیر ہوگا۔ جلوس کی گزر گاہوں کے اطراف کی عمارتوں پر سیکورٹی کے لیے پولیس اور رینجرز اہلکار تعینا ت کیے گئے ہیں۔ جلوس کی سیکورٹی کے لیے ایم اے جناح روڈ کے اطراف کی سڑکوں کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے۔ پشاور میں یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہ کے موقع پر مرکزی جلوس آج رات امام بارگاہ اخون زادہ سے برآمد ہو گا۔ مرکزی ماتمی جلوس کوچی بازار سے ہوتا ہوا امام بارگاہ عالم شاہ پہنچے گا اور یہیں سے واپس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ عالم شاہ پہنچ کر اختتام پزیر ہو گا، جہاں مجلس عزاء بھی برپا کی جائے گی۔ اس موقع پر پشاور پولیس نے جلوس کے لئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں۔ پولیس اہل کاروں کی بڑی تعداد جلوس میں شامل عزاداران علی کی حفاظت کے لئے تعینات کی جائے گی۔کوئٹہ میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے یوم شہادت کے سلسلے میں جلوس آج رات 11بجے علمدار روڈ سے نکالاجائے گا، جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا واپس میکانگی روڑ سے پنجابی امام بارگاہ پر اختتام پزیر ہوگا۔ پاکستانی حکام نے حضرت علی علیہ السلام کے عزاداروں پر معاویہ اور یزید کے حامیوں کےحملوں ، بم دھامکوں اور خود کش حملوں کو روکنے کے لئے سخت حفاظتی انتظآمات کئے ہیں معاویہ اور یزيد کے حامی سلفی وہابی دہشت گرد پاکستان میں عدم استحکا پیدا کرنے کے لئے دہشت گردانہ کارروائيوں میں ملوث ہیں ۔
یوم شہادت حضرت علی(ع)
پاکستان میں یوم شہادت حضرت علی (ع) کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات
مہر نیوز/31جولائی/2013ء: پاکستان بھر میں آج یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ بڑی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہےاس موقع پر عزادار جلوس اور مجالس عزا بھر پور شرکت کررہے ہیں معاویہ اور یزيد کے حامیوں کی جانب سے دہشت گردی اور بم دھماکوں کے خطروں کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں پنجاب کے کئی شہروں میں موبائل سروس بند کردی گئی ہے۔
News ID 1825694
آپ کا تبصرہ